Friday, June 1, 2012

منی بجٹوں کا سلسلہ جاری رہے گا ، حکومت نوٹ چھاپنے کی رفتار بڑھائے گی


نئے مالی سال کا بجٹ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا تسلسل ہے
 منی بجٹوں کا سلسلہ جاری رہے گا ، حکومت نوٹ چھاپنے کی رفتار بڑھائے گی
حکومت کے پاس معاشی بحالی کا پروگرام نہیں، الفاظ کے الٹ پھیر سے کام چلایا جا رہا ہے

(جون 01 ) پریس ریلیز: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا تسلسل تھا جسے حواس باختہ انداز میں پیش کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر نے ثابت کر دیا ہے کہ انکے پاس معاشی بحالی کا کوئی پروگرام نہیںاور وہ حقائق کے بجائے الفاظ کے الٹ پھیر کے قائل ہیں۔ بجٹ تقریر میں اگلے مالی سال سے زیادہ ماضی کا زکر تھا اور پانچ سال گزرنے کے بعد بھی سابقہ حکومت کو مسائل کا زمہ دار قرار دینے سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور بد انتظامی کا سلسلہ جاری رہے گا، حکومت کسی ناکامی کی زمہ داری نہیں لے گی اور اگلا سال عوام کے مصائب میں اضافہ ہی کرے گا۔ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے ، مہنگائی کم کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ ناکام پالیسیوں کے سبب کروڑوں افراد کو بے روزگار کرنے والی حکومت سیاسی بنیادوں پر ایک لاکھ نوکریاں دے کر مسائل میں اضافہ کرے گی جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
کے زریعے عوام کے بجائے ووٹروں کی خدمت جاری رہے گی بلکہ اس میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں بیس ارب کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔اس بجٹ کے بعد بھی منی بجٹوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور حکومت نوٹ چھاپنے کی رفتار بڑھائے گی جس سے روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوتا رہے گا۔۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ توانائی کے بحران کے بارے میں کوئی ٹھوس بات نہیں کی گئی اور اسکے حل کے لئے جو رقم رکھی گئی ہے وہ سرکلرقرضہ کا ایک تہائی بھی نہیں جس کا مطلب ہے کہ توانائی کا مسئلہ جاری رہے گا۔ بجٹ میںملک میں آنے والے مالیاتی بحران اور اس سے نمٹنے کو کوششوں کاکوئی ذکر کیا گیا۔پانچواں بجٹ جمہوری حکومت کی فتح نہیں ناکامی ہے جس میں معیشت سے زیادہ سیاست تھی۔

۔۔۔
 ڈاکٹر مرتضیٰ مغل،0321-5157671
صدر پاکستان اکانومی واچ
 www.pakistaneconomywatch.com

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Best Buy Printable Coupons