اسلام آباد… ملک کے شمالي اوربالائي علاقوں ميں ايک بارپھربارشوں اور برفباري کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے،غذر اور چترال ميں گھروں پر برفاني تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے. گلگت بلتستان کے بيشترعلاقوں ميں بارش اور پہاڑوں پر برفباري جاري ہے، ضلع غذر ميں تحصيل ياسين کے گاو?ں قْرکلتي کے ايک گھر ميں برفاني تودہ گرنے سے ايک بچي اور دو خواتين سميت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمي ہوگئے. شہر اور گردونواح ميں گزشتہ پانچ روز سے مسلسل جاري تيز بارش کے باعث جگہ جگہ روڈ بلاک اور زميني راستے بند ہيں اور متاثرہ علاقے ميں امدادي کارروائياں شروع نہيں ہوسکيں. ديامر ميں لينڈسلائڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم گونرفارم کے مقام پر بند ہوگئي ہے. مالاکنڈ ڈويژن کے مختلف علاقوں ميں رات گئے
بارش کے بعد موسم سرد ہوگيا ، چترال کے علاقے گرم چشمہ ميں واخت کے مقام پر ايک گھر پر برفاني تودہ گرنے سے 5 افراد برف کے ملبے تلے دب گئے ، چترال اسکاو?ٹس نے امدادي کارروائيوں کے بعد 3لاشيں نکال لي ہيں جبکہ 2افراد اب بھي ملبے تلے دبے ہوئے ہيں. مظفرآباد سميت وادي نيلم کے زيريں علاقوں ميں بارش اور ڑالہ باري جبکہ بالائي علاقوں ميں برفباري جاري ہے، ريشياں اورباغ ميں تيز ہواو?ں سے درجنوں مکانات کي چھتيں اڑ گئيں، مختلف حادثات ميں 10افراد زخمي بھي ہوئے، لينڈ سلائيڈنگ سے شادرا، کيل، ريشياں اور ليپہ روڈ بلاک ہوگئے ہيں. بشکریہ روزنامہ جنگ
12:38 AM
Unknown

Posted in: 

0 comments:
Post a Comment