Tuesday, August 23, 2011

عوام کا بڑی تعدادمےںانصار برنی سے رابطہ۔


 کرپشن اور دہشت گردی سے پاک معاشرے کے قےام کے لئے تحرےک چلانے کے اعلان پر خوشی اورانصار برنی کوتعاون کی ےقےن دہانی۔

کراچی(پی آر) پاکستانی عوام کی اےک بڑی تعداد نے جن مےں وکلائ، سول سوسائٹی، ڈاکٹرزاور اےن جی اوز کی بھی بڑی تعداد شامل ہے پاکستان سمےت دنےا بھر سے انسانی حقوق کے بےن الاقوامی شہرت ےافتہ علمبرداراور انصار برنی ٹرسٹ انٹرنےشنل کے سربراہ انصار برنی اےڈووکےٹ سے ٹےلوفون، ای مےلزاور فےکس کے ذرےعہ رابطہ قائم کرکے انصار برنی کی جانب سے پاکستان مےں دہشت گردی اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قےام کے لئے عےد الفطر کے بعد تحرےک چلانے کے اعلان کا خےرمقدم
کرتے ہوئے انہےں مکمل تعاون اور حماےت کی ےقےن دہانی کرائی ہے۔ انصار برنی نے کہا ہے کہ جس ملک مےں کرپشن اےک کےنسر جےسے موزی مرض کی طرح سرائےت کر گےا ہو اور ےہی کرپشن دہشت گردی ، خوف و حراس اور انسانی حقوق کی بدترےن تزلےل کا سبب بھی بن چکا ہو وہاں اےک بھرپور تحرےک کی ضرورت ہے اسلئے عےدالفطر کے بعد وہ (انصار برنی) اےک تحرےک شروع کرنے جا رہے ہےں۔انصار برنی نے کہا کہ کرپشن کے عجب کھےل کی عجب کہانی اب اس نہج کو پہنچ چکی ہے کہ سر اورجسم کے دےگر کٹے حصوں کے ساتھ انسانی لاشےںسڑکوں پر پھےنکی جارہی ہےں،انسانےت و انسانی حقوق کی بدترےن تزلےل ہورہی ہے، دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے اور بعض کرپٹ و منافق سےاستدان اےوان اقتدار اور دوستانہ اےوان حزب اختلاف کے مزے لوٹ رہے ہےں۔انسانےت ٹرپ ٹرپ کر جان دے رہی ہے اور منافقےن ملک لوٹنے مےں لگے ہوئے ہےں۔امن و انسانی حقوق کے بےن الاقوامی سفےر انصار برنی نے کہا کہ ملک کے اس سنگےن صورتحال سے دوچار ہوجانے کے بعدکہ جہاں کرپشن عروج پرپہنچ چکی ہے ، بعض منافق اور خود غرض سےاستدان اپنے مفادات کے لئے قوم کو بانٹنے مےں لگے ہوئے ہےں ،انسانوں کی گردن کٹی بوری مےں بند لاشوں پر سےاست ہورہی ہے اور وزارتوں کی خرےدوفروخت چل رہی ہے، کاروباری طبقہ اغواءبرائے تاوان ادا کر رہا ہے اور سےاستدان لوٹ مار مےں اےک دوسرے کا سہارا بن چکے ہےںتواےسے حالات سے دوچار پاکستانی عوام اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاکستان مےں کرپشن سے پاک معاشرے اور انسانےت و انسانی عظمت و وقارکے ساتھ ملک و قوم کے عظےم تر مفاد مےں اب انصار برنی نے اپنی قوم کو اس دلدل سے نکال نے کے لئے تحرےک شروع کرنے کا اعلان کےا ہے ۔اس موقع پرانصار برنی نے تحرےک چلانے کے لئے ملک اور ملک سے باہر پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والے پےغامات کو حوصلہ افزاءقرار دےا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Best Buy Printable Coupons