Friday, January 20, 2012

دُنیا نے ہمیں چھوڑا جذبی،ہم چھوڑ نہ دیں کیوں دُنیا کو

مرنے کی دُعائیں کیوں مانگوں ،جِینے کی تمنّا کون کرے
یہ دُنیا ہو یا وہ دُنیا ، اب خواہش ِ دُنیا کون کرے

جب کشتی ثابت و سالم تھی،ساحل کی تمنّا کِس کو تھی
اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنّا کون کرے

جو آگ لگائی تھی تُم نے اُس کو تو بُجھایا اشکوں نے
جو اشکوں نے بھڑکائی ہے،اُس آگ کو ٹھنڈا کون کرے

دُنیا نے ہمیں چھوڑا جذبی،ہم چھوڑ نہ دیں کیوں دُنیا کو
دُنیا کو سمجھ کر بیٹھے ہیں ، اب دُنیا دُنیا کون کرے
(معین احسن جذبی)

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Best Buy Printable Coupons